نانگا پربت میں موسم سرما کی پہلی برفباری

نانگا پربت میں موسم سرما کی پہلی برفباری

تربت: دیامر میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی۔ ادھروادی کوئٹہ اور بلوچستان کےمختلف شہروں میں سردی کی لہر نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، تاہم خشک موسم کے باعث موسمی بیماریوں نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔

 کو ئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ قلات میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گر یڈ ،دالبندین میں5ڈگری سینٹی گریڈ، خضدار میں 10اورژوب میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔