کراچی: پانی کا ٹینکر شیر شاہ پل سے نیچے جا گرا، 1 شخص جاں بحق 6 زخمی

کراچی: پانی کا ٹینکر شیر شاہ پل سے نیچے جا گرا، 1 شخص جاں بحق 6 زخمی

کراچی: شیر شاہ پل سے پانی کا ٹینکر نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نیونیوز کے مطابق شیر شاہ پل کے اوپر کھڑا پانی کا ٹینکر نیچے گر گیا ۔ٹینکر گرنے کے باعث شیر شاہ روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی کا ٹینکر چڑھائی چڑھتے ہوئے نیچے آگرا۔ٹینکر مسجد کے قریب گرا جس کے باعث نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے 6نمازی زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔