نئی دہلی کی شدید دھند سے بپاشا باسو بیمار

بھارت اپنے یہاں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کسی صورت کم کرنے کیلئے تیار نہیں جس سے پاکستان سمیت پورا برصغیر شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے لیکن اب یہی ’’ماحولیاتی دہشتگردی‘‘ خود بھارت کیلئے شدید دردِ سر بن چکی ہے

 نئی دہلی کی شدید دھند سے بپاشا باسو بیمار

ممبئی : بھارت اپنے یہاں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کسی صورت کم کرنے کیلئے تیار نہیں جس سے پاکستان سمیت پورا برصغیر شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے لیکن اب یہی ’’ماحولیاتی دہشتگردی‘‘ خود بھارت کیلئے شدید دردِ سر بن چکی ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں آلودگی سے چھائی گھنی دھند نے سب کوہی متاثر کیا ہے۔ اداکارہ بپاشا باسوبھی دھند سے متاثر ہوئی ہیں اور انہیں گلے کا انفیکشن ہوگیا ہے۔ اداکارہ بپاشا باسو اپنے شوہرکرن سنگھ گروورکے ہمراہ دیوالی کے موقع پر گھروالوں سے ملنے نئی دہلی گئی تھیں، جہاں شدید دھند سے وہ بھی متاثر ہوئیں اورانہیں گلے کا انفیکشن ہوگیا تاہم اب وہ ممبئی آچکی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی ایک وڈیو شیئرکی ، جس میں انہوں نے دھند سے بچاؤ کیلئے ماسک پہنا ہوا ہے اور صورتحال پر انتہائی پریشانی کا اظہار کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ دہلی میں دھند کے باعث صورتحال بہت خراب ہے، اس دھند سے کوئی بچائے جو بہت خطرناک ہے جب کہ دھند کے باعث میرے گلے میں بھی درد ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں