فیس بک نے ٹرمپ کی مدد نہیں کی: مارک زکر برگ

فیس بک نے ٹرمپ کی مدد نہیں کی: مارک زکر برگ

کیلیفورنیا: سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اس تنقید کا بھرپور دفاع کیا ہے کہ فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد ملی تھی۔

کیلیفورنیا میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے زکر برگ نے کہا کہ اس کا ذمہ دار فیس بک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال کہ فیس بک پر جعلی خبریں کسی بھی طرح انتخاب پر اثرانداز ہوئی تھیں خاصا پاگل پن ہے۔ جب مارک زکر برگ سے فیس بک جیسی کمپنی میں اس قسم کی جان پڑتال کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کی خواہشات کا احترام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اورجس کے بارے میں میں فکر کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ کیا شیئر کرتے ہیں تاکہ ہم کھلے روابط کی ایک دنیا بنا سکیں۔ اس کے لیے نیوز فیڈکو بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ ابھی اس پر کام کرنا ہوگا۔ ہم مزید بہتری لاتے رہیں گے۔ اسی تقریب کے دوران مارک زکربرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے حوالے سے پرامید خیال پیش کیا کہ ان کے صحت عامہ اور روابط کو بہتر بنانے کے مقاصد کے لیے حکومت کا تعاون ضروری نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں