میلانیا ٹرمپ کو 2 صدیوں بعد امریکہ کی پہلی غیر ملکی خاتونِ اول ہونے کا اعزاز حاصل

مریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا پیشے کے لحاظ سے سپر ماڈل رہ چکی ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میلانیا ٹرمپ کو دو صدیوں بعد پہلی غیر امریکی خاتون اول کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ کو 2 صدیوں بعد امریکہ کی پہلی غیر ملکی خاتونِ اول ہونے کا اعزاز حاصل

نیو یارک: امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا پیشے کے لحاظ سے سپر ماڈل رہ چکی ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میلانیا ٹرمپ کو دو صدیوں بعد پہلی غیر امریکی خاتون اول کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

یہی نہیں انھیں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر کی تیسری بیوی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز لوئسا ایڈمز کے پاس تھا، وہ امریکہ کے چھٹے صدر جان کوئنسی ایڈمز کی اہلیہ تھیں، جان کوئنسی ایڈمز منصب صدارت پر 04 مارچ1825ء تا 04مارچ1829ء تک فائز رہے ، وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پہلے صدر تھے۔

میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لی لیکن ٹرمپ کی 2005 کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پہلی مرتبہ میلانیا ٹرمپ کا امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں ٹرمپ کے الفاظ سے شدید دھچکا پہنچا تاہم ٹرمپ کے معافی مانگنے پر انہوں نے ٹرپ کو معاف کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں