امریکی مسلم خواتین ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد حجاب پہننے سے خوف زدہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں مقیم مسلم خواتین حجاب پہنے سے خوفزدہ ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر جہاں امریکا میں مقیم پاکستانی ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں وہی مسلم خواتین حجاب کو پہن کر باہر جانے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہیں۔

امریکی مسلم خواتین ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد حجاب پہننے سے خوف زدہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں مقیم مسلم خواتین حجاب پہنے سے خوفزدہ ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر جہاں امریکا میں مقیم پاکستانی ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں وہی مسلم خواتین حجاب کو پہن کر باہر جانے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو نوکریوں سے نکال دیں گے۔

امریکہ میں برسوں سے مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹرمپ سے بدگمانی نہیں ان کے جتنے پر مٹھائیاں تقسیم کیں ساٹ ساٹ بعض پاکستانی حلقے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر پریشانی کا شکار ہیں۔

 امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے کا بھی بیان دے چکے ہیں۔

 

مصنف کے بارے میں