چودھری نثارنےسرل المیڈا کو وطن واپس بلانے کا عندیہ دیدیا

چودھری نثارنےسرل المیڈا کو وطن واپس بلانے کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیر داخلہ نے نیوز گیٹ تحقیقات کیلئے سرل المیڈا کوبیرون ملک سے بلانے کا عندیہ دے دیا ۔چوہدری نثار کہتے ہیں جولوگ متنازع خبر سےسیاسی مقاصد کاحصول چاہتے ہیں وہ کوئی اور دکانداری ڈھونڈیں۔پرویز خٹک بھی سن لیں ڈکیٹٹر ہوتا تو پی ٹی آئی والے اسلام آباد میں گھس بھی نہیں سکتے تھے.

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کاکہناہے کہ نیوز گیٹ اسکینڈل میں ارکان کمیٹی پر بے بنیاد تحفظات اٹھائے گئے۔جلد اپنی تحقیقات سامنے لاؤں گا۔
چوہدری نثار نے پرویز خٹک کوبھی کھری کھری سنادیں ۔بولے ڈکٹیٹر ہوتا تو 2 نومبر کو پرویز خٹک اور پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد اکٹھا نہ ہونے دیتا.وزیر داخلہ کامزید کہناتھا شربت گلہ پر

جاسوسی کے الزامات غلط ہیں.اس کا جرم بڑا نہیں تھا،اس لئے چھوڑ دیا.

a62dbe4d5f80ac15e56b789102ccfa58