بپاشا باسو کو انڈے خریدنے کیلئے قرض لینا پڑ گیا،مگر کیوں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اچانک 5سو اور ایک ہزار کے نوٹ ختم کرنے کے اعلان نے پورے بھارت میں افراتفری پھیلا دی ہے ، سارا دن لوگ ہاتھوں میں 5سو اور ایک ہزار کے نوٹ لے کر مارے مارے پھرتے رہے اور انتہائی پریشان دکھائی دیئے

بپاشا باسو کو انڈے خریدنے کیلئے قرض لینا پڑ گیا،مگر کیوں

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اچانک 5سو اور ایک ہزار کے نوٹ ختم کرنے کے اعلان نے پورے بھارت میں افراتفری پھیلا دی ہے ، سارا دن لوگ ہاتھوں میں 5سو اور ایک ہزار کے نوٹ لے کر مارے مارے پھرتے رہے اور انتہائی پریشان دکھائی دیئے ،مودی کے اس اقدام سے بھارتی فلموں کی’’ بلیک بیوٹی ‘‘ بپاشا باسو بھی جب مارکیٹ سے انڈے خریدنے گئیں تو اس وقت ہکا بکا رہ گئیں جب دوکاندار نے ایک ہزار کا نوٹ لینے سے انکار کر دیا ۔ بھارت میں 5سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کی بندش سے جہاں عام شہری پریشان ہیں وہیں شوبز سے وابستہ لوگوں کو بھی مودی کے اعلان نے پریشان کیا ہے۔

مودی کے اس ’’اچانک اقدام ‘‘ کے جہاں بہت سارے لوگ بخیئے ادھیڑ رہے ہیں وہیں بہت سے لوگ مودی کے اس اقدام کی تعریف بھی کر رہے ہیں ۔نوٹوں کی بندش سے جہاں عام شہری پریشان دکھائی دئیے ہیں وہیں پر بالی ووڈ کی ’’بلیک بیوٹی ‘‘ بپاشا باسو کو بھی مودی کے اس اقدام سے اتنا پریشان ہونا پڑا کہ کہ مارکیٹ سے انڈے خریدنے کے لئے انہیں قرض لینا پڑا ،اپنی اس پریشانی کا اظہار بپاشا باسو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مجھے انڈے خریدنے کے لئے راکی ورلڈ سٹار سے قرض لینا پڑا ،واہ کیا دن ہے !دوسری طرف بھارتی فلمی ستاروں اور کرکٹرز نے مودی کے اس ہنگامی اقدام پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ،رجنی کانت، امیتابھ بچن، کرن جوہر اور انوراگ کشیپ سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے مارکیٹ سے5سو اور 1ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کی تعریف کی ہے، اجے دیوگن، کمل ہاسن، ناگاجرن، رتیش دیش مکھ، سبھاش گھئی، سدھارتھ ملہوترا، کرکٹر انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں