صرف 30 منٹ میں ایچ آئی وی شناخت کرنے والی یو ایس بی اسٹک ایجاد

رطانوی سائنسدانوں نے ایچ آئی وی کی شناخت کرنے والا یو ایس بی نما آلہ تیار کیا ہے جو صرف 30 منٹ میں وائرس کو بھانپ سکتا ہے۔

صرف 30 منٹ میں ایچ آئی وی شناخت کرنے والی یو ایس بی اسٹک ایجاد

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے ایچ آئی وی کی شناخت کرنے والا یو ایس بی نما آلہ تیار کیا ہے جو صرف 30 منٹ میں وائرس کو بھانپ سکتا ہے۔

اس پر خون کا ایک قطرہ ٹپکا کر اسے کمپیوٹر ٹیبلٹ یا دوسرے دستی آلے کی یو ایس بی پورٹ پر لگادیا جاتا ہے۔ اس کے بعد سافٹ ویئر 30 منٹ تک خون کا تجزیہ کرکے بتاتا ہے کہ مریض کے خون میں ایچ آئی وی ہے یا نہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے درست ترین انداز میں ایچ آئی وی کی شناخت کی جاسکتی ہے۔

اس آلے کو امپیریل کالج لندن نے امراض کی تشخیصی کمپنی ڈی این اے الیکٹرانکس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلہ دور دراز اور غریب علاقوں کے مریضوں میں ایچ آئی وی شناخت کرنے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یوایس بی صرف منٹوں میں تنائج دیتی ہے جب کہ ایچ آئی وی کےروایتی ٹیسٹ میں کئی دن صرف ہوجاتے ہیں۔

اس آلے پر کام کرنے والے سائنسدان کا کہنا ہےکہ مروجہ ایچ آئی وی ٹیسٹ مہنگے اور وقت طلب ہوتے ہیں جب کہ ان کے لیے پیچیدہ نطام کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن یہ آلہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پوری تجربہ گاہ کو ایک یو ایس بی اسٹک میں سکیڑنا ہے۔

ایچ آئی وی کا علاج اس وقت طاقتور اینٹی ریٹرو وائرل دواؤں سے کیا جارہا ہے جو خون میں وائرس کو کم سےکم کرتی ہیں جب کہ اسے جانچنے کے لیے باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے تاکہ وائرس کی تعداد و مقدار پر نظر رکھی جاسکے۔ اگر دوا اثر نہیں کررہی اور وائرس طاقتور ہورہا ہو تو اس کی نشاندہی بھی خون کےذریعے ہی ہوتی ہے اور پھر دوسرا طریقہ علاج ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ امید ہے کہ یہ آسان طریقہ تشخیص مریضوں کے لیے ایک نوید ثابت ہوگا جس سے وہ خود اپنے خون میں وائرس کی مقدار بھی معلوم کرسکیں گے۔

مصنف کے بارے میں