پاکستان کی افغانستان میں جرمن قونصل خانے پر خودکش حملے کی مذمت

پاکستان کی افغانستان میں جرمن قونصل خانے پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان کی افغانستان میں مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر خودکش حملے کی مذمت ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ا فغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں کئی افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ ہم واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں پاکستان مزار شریف میں قائم جرمن مشن سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔