پریتی زنٹا کی سیلفی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ,اس میں کیا خاص بات ہے؟

پریتی زنٹا کی سیلفی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ,اس میں کیا خاص بات ہے؟

ممبئی:حال ہی میں پریٹی زنٹا کی3 چیتوں کے ساتھ سیلفی منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریٹی زنٹا نے اپنے سماجی رابطے کے اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر جینی کیساتھ کھڑی ہیں اور ان کے پیچھے3 چیتے آرام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریٹی زنٹا ان دنوں اپنے شوہر اور اہل و عیال کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں پریٹی کو اپنے شوہر کیساتھ ایک جگہ چہل قدمی کرتے ہوئے 3 چیتے دکھائی دیئے اور انہوں نے تصویر بنا ڈالی جو سوشل میڈیاپر آتے ہی وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے پسند کیاگیا۔

واضح رہے کہ پریٹی زنٹا گزشتہ برس امریکی شہری جینی گوڈاناو کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔