محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

لاہور: محکمہ موسمیات نے مطابق پیر سے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ بارشوں سے دھند اور اسموگ کا راج ختم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
 شہری علاقوں میں چھائی اسموگ اگلے ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہوجائے گی ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے دوران اسموگ جبکہ ڈی آٰی خان پشاور سکھر ڈویژن میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند تاہم سکھر ، ڈی آئی خان اورپشاور ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے ۔