ایم کیو ایک نے یادگارشہداپرحاضری کاپروگرام محدودکر دیا

ایم کیو ایک نے یادگارشہداپرحاضری کاپروگرام محدودکر دیا

راچی: کراچی میں یادگارِ شہداء پر حاضری کا پروگرام ناگزیر وجوہات کی بنا پر محدود کیا جارہا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پروگرام کی نئی ترتیب کے مطابق کارکنان و عوام کے بجائے ڈاکٹر محمد فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیر کامران ٹیسوری نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ رابطہ کمیٹی،  فاروق ستارکے ہمراہ یادگار شہدا پرحاضری دےگی، جہاں عمران فاروق اور دیگر شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے یادگار شہدا پر حاضری کے موقع پر ریلی کا اعلان کیا تھا۔تاہم ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے ضلعی انتظامیہ سے ریلی اور یادگار شہدا جانے کی اجازت نہیں لی۔دوسری جانب پولیس نے یادگار شہداکی طرف جانے والے راستوں کوسیل کرنا شروع کردیا ہے۔