بھارت کی دو ریاستوں میں "رس گلہ"تنازع عدالت تک جا پہنچا

بھارت کی دو ریاستوں میں

ممبئی:"رس گلے"کی میٹھاس نے بھارت کی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ میں کشیدگی پیدا کرادی ہےاور معاملہ عدالت تک جاپہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڑیسہ کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر پرادیپ کمار نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’رس گلہ‘ ریاست میں 600 سال سے موجود ہےجبکہ بنگال کے وزیرخوراک عبدالرزاق ملا کا کہنا ہے کہ اڑیسہ نے دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے،’رس گلہ‘ خالصتاً بنگال کی ایجاد ہے۔


رس گلے کی ایجاد کو لے کر بھارتی ریاستوں میں کشیدگی شروع ہوگئی ہےاور اس معاملے کو عدالت میں لے جایا گیا ہے ۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ" رس گل" کی ایجاد کے حقائق سامنے لائے جائیں ۔