اپوزیشن جماعت نے برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا

اپوزیشن جماعت نے برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا

لندن: برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1 کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔

لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں