نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ کیوں ہوگئی ہے ، اہم وجوہات منظر عام پر آگئیں

 نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ کیوں ہوگئی ہے ، اہم وجوہات منظر عام پر آگئیں

نیویارک :ہر گزرتے دن کے ساتھ دل کے دوروں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور اچانک اموات واقع ہو رہی ہے جن میں زیاوہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ہارٹ اٹیک زیادہ تر نوجوانوں میں کیو ں ہوتا ہے اہم وجوہات سامنے آگئی ہیں ۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ذہنی تناؤ ہارٹ اٹیک کا موجد بنتا ہے اور اس سے بچنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
دہنی دباؤ کی بہت سی دجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک اہم وجہ مالی حالات بھی ہیں ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالی دباؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ تیرہ گنا بڑھا دیتا ہے۔


ہارٹ اٹیک کی وجوہات میں سے ایک وجہ غصہ اور "کولیسٹرول"کی زیادتی ہے۔ اس کے علاوہ دن میں دس سے زائد سگریٹ پینا بھی ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتا ہے۔