پرویز مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، سعد رفیق

پرویز مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے نے ٹویٹر پر "تنقیدی ٹرین "پوری رفتار سے دوڑا دی۔ کہتے ہیں پی ایس پی اور متحدہ پاکستان کا انجینئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں فلاپ ہو گیا۔ غاصب پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بھی بری طرح ناکام ہوں گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہو گا اور قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں ہی میں ہو گا۔

وزیر ریلوے نے کہا مقدمات سے لیگی قیادت کو جکڑنے، بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے اور حدیبیہ پیپر مل کیس کا دوبارہ کُھلنا ناانصافی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں