پاکستان رینجرز کے وفد کا امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کا دورہ

پاکستان رینجرز کے وفد کا امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کا دورہ

امرتسر :پاکستان رینجرز کے وفد نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا۔پاکستان رینجرز کا وفد سرکاری دورے پر 8 نومبر کو مشرقی پنجاب پہنچا تھا۔19 رکنی وفد کی قیاد ت تم میجر جنرل محمد سعید کر رہے ہیں۔

وفد نے گولڈن ٹیمپل کے دورے کے دوران تبرک بھی کھایا۔دربارصاحب کی انتظامیہ نے پاکستانی وفد کو تفصیل سے گولڈن ٹیمپل کے تما م حصے دیکھائے۔ وفد ڈائریکٹر جنرل سطح کے سالانہ مذاکرات کے لیے بھارت میں ہے ۔

یاد رہے بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی شہری آبادی میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔رینجرز کا دورہ کنڑول لائن کی صورت حال پر بات چیت کے لیے ہی بھارت پہنچا ہے۔