سندھ ہائیکورٹ نے انوکھی سزاؤں کا نوٹس لے لیا

سندھ ہائیکورٹ نے انوکھی سزاؤں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کی جانب سے ملزموں کو سنائی جانے والی انوکھی سزاؤں کا نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایسی سزاؤں سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ یاد رہے ملزم یوسف خان جس پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزم ثابت ہوا تو کراچی کی مقامی عدالت نے سزاسنائی کہ ملزم تین سال تک مسجد میں باجماعت نماز ادا کرے گا۔

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک نماز میں بھی تاخیر کی گئی تو ملزم کو 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ کراچی کی ایک اور عدالت سے انوکھی سزا پانے والا دوسر املزم قاسم نامی نوجوان تھا جس نے 2015 میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پولیس افسر کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔

عدالت نے سزا سنائی کہ ملزم دو سال تک پلے کارڈ اٹھا کر سڑک پر کھڑا ہو گا۔ پلے کارڈ پر یہ تحریر ہو گا کہ "محتاط رہیے، غفلت اور لاپرواہ ڈرائیونگ جان لیوا ہے۔" کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے جعلی چیک دینے پر انوکھی سزا کا حکم سنایا جس کے مطابق مجرم رضوان مسجد میں دو سال تک نماز جمعہ کے انتظامات کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں