بیٹری پر یہ "نشان " کیوں ہوتا ہے ؟جان کر آپ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں

بیٹری پر یہ

اسلام آباد: دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگو ں کے ہاتھوں میں موبائل ہی دیکھا جا سکتاہے ،اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ موبائل اپنوں سمیت دوسرے افراد کے ساتھ رابطے کا سب سے تیز اور آسان ترین ذریعہ  ہے ۔

تاہم اس موبائل کی کئی خامیاں بھی ہیں ،کئی بار نیا موبائل کسی فنی خرابی کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس سے صارف کو ہزاروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن موبائل کمپنیوں نے بہت سی فنی خرابیوں  کو ڈھونڈنے کا حل بتایا ہو تا ہے تا کہ وہ موبائل فون خراب ہونے سے پہلے اس خرابی کو دور کرلیں ۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ موبائل فون اندر سے نمی کی وجہ سے سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے خراب ہو جاتاہے ۔ جس کی وجہ سے کوئی آئی سی یا مدر بورڈ ہی کام کرنا چھوڑ دیتاہے  ۔ 

اس کا حل کمپنی نے بیٹری میں ہی دیا ہوتا ۔اکثر موبائلوں کی بیٹریوں کے کونے پر باہر کی طرف ایک نشان ہوتا ہے جو صرف موبائل میں موجود نمی کی مقدار بتانے کے لیے ہوتا ہے ۔ 

اگر یہ نشان بغری رنگ کے ہو تو سمجھیں آپ کے موبائل میں کسی بھی طرح کی نمی نہیں ہے ،تاہم اگر اس کا رنگ مکمل سرخ ہویا کم سرخ دکھائی دے تو سمجھ لیں آپ کے موبائل میں نمی ضرو ر ہے ،جو کسی بھی وقت موبائل کو خراب کرنے کا موجب بن سکتی ہے ۔

اگر ایسا ہو تو موبائل کو فوری طور پر چیک کروائیں اور اچھی موبائل رہئیرنگ شاپ سے نمی دور کروائیں تاکہ ہزاروں کے نقصان سے بچ سکیں ،