ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے استعمال کیا گیا ، شاہ محمود قریشی

ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے استعمال کیا گیا ، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پیرا ڈائز لیکس سامنے آگئی ہے جس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام شامل ہیں .ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے استعمال کیا گیا. فوج ایک ادارہ ہے اور جب یہ عوامی امنگوں پر کام کرتا ہے تو لوگ اس کو سراہتے ہیں۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں 65 فیصد نوجوان ہیں .2018 میں یوتھ کیا کرے گی اس کا دعوی نہیں کر سکتا،اسی لیے عمران خان کو کہا ہے کہ قوم میں سوچ کی تبدیلی کا نا سمجھا تو بہت نقصان ہو گا۔نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں نیب کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا.اسی لیے قوم احتساب چاہتی ہے ان کیسز کا جو 20 سال سے پڑے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ فوج ایک ادارہ ہے اور جب یہ ادارہ عوامی امنگوں پر کام کرتا ہے تو لوگ اس کو سراہتے ہیں.ہمارے ملک میں امن کے قیام کے لیے فوجی جوانوں کا خون شامل ہے۔