بیلسٹک میزائلوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں،ایران کا فرانس کو دوٹوک جواب

 بیلسٹک میزائلوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں،ایران کا فرانس کو دوٹوک جواب

لندن :ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکا اور مغربی ملکوں بالخصوص فرانس کی تنقید مسترد کردی ہے۔ ایران نے فرانسیسی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو جاری رکھے گا۔ اس پر کوئی سمجھوتہ یا مذاکرات قبول نہیں

۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ(مجلس شوری)کے قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے اس مطالبے کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے ایران سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری روکنے پر زور دیا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک جس میزائل پروگرام کو پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں وہ ایران کی دفاعی ضرورت ہے۔خبر رساں اداریتسنیم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حسینی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ ہم اپنے میزائل پروگرام پر کسی ملک کے مطالبے پر سمجھوتہ ہرگز نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے اپنی دفاعی ضروریات کو پوری کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ فرانس یا کوئی دوسرا ملک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تہران پر دبا نہیں ڈال سکتا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والے فرانسیسی صدر کے ایک بیان میں انہوں نے ایران کی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔

انہوں نے ایرانی رجیم پر بیلسٹک میزائل پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر ماکروں کا کہنا تھا کہ ایران سے اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تفصیلی بات کی جانی چاہیے۔ فرانس ایرانی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔

#