ریاض: سعودی شاہی خاندان کا اہم ترین فرد نے گرفتاری کے ڈر سے ایران فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے نوجوان شہزادے اور کنگ فہد کے پوتے نے ایران میں سیاسی پنا ہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ اُنہوں نے اپنے انکل عبد العزیز کی وفات کے بعد کیا۔

کنگ فہد کا پوتا گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران فرار

بھارتی اخبار ات کے مطابق شہزادہ ترکی کی ایران روانگی کی وجہ سے بہت سارے سوالات نے جنم لے لیا ہے کیونکہ تمام شاہی خاندان کے افراد پر سعودی عرب سے باہر جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ٹوئیر پر چلانے والی خبروں کے مطابق ایران کی طرف سے سیاسی پناہ کی ضمانت کے بعد شہزادہ ایران کی طرف روانہ ہوا ہے۔ ایسی بہت سی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کنگ فہد کے سب سے چھوٹے صاحبزادہ شہزادہ عبدالعزیز کو گرفتاری کے دوران ہلاکت ہو گئی تھی جبکہ سعودی حکومت کی طرف سے عبدالعزیز کی ہلاکت پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔