ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

لاہور :معروف پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جس کا اعلان کچھ دن بعد کیا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے فیس بک پر اپنی اور کرکٹر عبدالرزاق کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان ڈار کرکٹر عبدالرزاق کو پی ٹی آئی کا مفلر دے رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے اور وہ آئندہ کچھ روز میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔