بائرن میونخ نے اپنے سٹیڈیم میں مسلمان کھلاڑیوں کیلئے مسجد بنادی

بائرن میونخ نے اپنے سٹیڈیم میں مسلمان کھلاڑیوں کیلئے مسجد بنادی

میونخ: جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے اپنے سٹیڈیم میں مسلمان کھلاڑیوں کے لیے مسجد بنادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی اور بائرن میونخ کے کھلاڑی بلال ریبری(فرینک ریبری )نے کلب سے مسلم کھلاڑیوں کو نماز کی ادائیگی کے لیے کوئی کمرہ دینے کی درخواست کی تھی جس پر بائرن میونخ نے اپنے ہوم گرائونڈ ایلینز ایرینا میں کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے مسجد تعمیر کردی ہے جو دنیا کے کسی بھی سٹیڈیم میں تعمیر کی جانے والی پہلی مسجد ہے ۔فٹبال کے مداحوں کے بائرن میونخ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے مابین بڑھتی خلیج کو پر کرنے میں مدد ملے گی ۔