افغان بیٹسمین بہیر شاہ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

افغان بیٹسمین بہیر شاہ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کابل: فغانستان کے بیٹسمین بہیر شاہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔سپین گھر ریجن کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی نے الوکوزے احمد شاہ ابدالی چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست 256 رنز بنانے کے بعد 111،116 اور ناقابل شکست 303 رنز بنا کر چھ اننگز میں اپنا مجموعی سکور 831رنز تک پہنچا نے کے ساتھ ساتھ ماضی کے آسٹریلین بیٹسمین بل پونسفورڈ کا طویل عرصے سے قائم فرسٹ کلاس ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جنہوں نے ابتدائی چار میچز میں 741 رنز بنائے تھے۔