سیا سی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے ہیں: فاروق ستار

سیا سی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے ہیں: فاروق ستار
سیا سی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے ہیں: فاروق ستار
سیا سی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے ہیں: فاروق ستار
سیا سی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے ہیں: فاروق ستار

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے 7 نومبر کی مثبت کوشش کو سبوتاژ کیا,ہمارے ساتھ پھرظلم اورناانصافی ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے یاد گار شہدا پر پہنچ کر جلسے خطاب کیا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس سے قبل کارکنوں کے ہمراہ جانے سے اجا زت نہیں دی گئی تھی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مہاجروں کا سر کبھی جھکنے نہیں دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی ،ہر مہاجر اور ہر مظلوم عزت کے ساتھ ر ہے اور مرے یہی ہمارا نصب العین ہے۔ دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف ستھری ایم کیو ایم قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ شر پسندوں کو اپنی صفوں سے نکالیں گے۔عدم تصادم والی ایم کیو ایم کیلئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 نومبر کے جلسے کے بعد بڑا حوصلہ ملاہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ 2018 میں مہاجروں کی عظمت لوٹائیں گے۔ ایک سال میں ایم کیو ایم پاکستان بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے 7 نومبر کی مثبت کوشش کو سبوتاڑ کیا۔ہمارے ساتھ پھرظلم اورناانصافی ہوئی ہے۔ مہاجرسیاست سے پی ایس پی نے لاتعلقی کا اظہارکردیا ہے۔سیاسی اتحاد کے دروازے آج بھی کھلے رکھے ہیں۔