امریکی کانگریس نے پاکستان کو 700 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی

واشنگٹن : امریکی کانگریس نے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو 700 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے 70ارب روپے بنتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ رقم افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کرنے پر کچھ شرائط کے تحت پاکستان کو ادا کی جائے گی۔اتحادی سپورٹ فنڈ کے 350 ملین ڈالر کڑی شرائط کے ساتھ جاری کیے جائیں گے، یہ رقم امریکی وزیر دفاع کی منظوری سے مشروط ہوگی۔امریکی نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ میں وزارت دفاع کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا پوری طرح خیال رکھیں کہ پاکستان اس رقم سے جنگجو گروپوں کی کوئی مدد نہ کر سکے۔

پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں دی جانے والی رقم کی منظوری نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2018 کے تحت دی جائے گی۔ اس رقم میں سے 350 ملین ڈالر پاکستان کی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کی امریکی وزیر خارجہ جیمز میٹس کی جانب سے تصدیق کے بعد جاری کی گئی ہے۔
جیمز میٹس پہلے اس بات کا جائزہ لیں گے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ سمیت امریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی تنظیموں کے خلاف کس حد تک کارروائی کرتا ہے، اگر انہیں پاکستان کی ’کارکردگی‘ حوصلہ افزا لگی تو یہ فنڈ بھی ریلیز کردیے جائیں گے۔