فیصل آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں

فیصل آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں

فیصل آباد:تحریک لبیک یار سول اللہ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ، شیخوپورہ روڈ میدان جنگ ، ڈی ایس پی سرگودھا روڈ زخمی ، پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا‘56 کارکن گرفتار‘ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوا دیا گیا


تفصیلات کے مطابق جبکہ تحریک لبیک یار سول اللہ کے مزید دس افراد گرفتار آن لائن کے مطابق فیصل آباد شیخوپورہ روڈ پر پھر درجنوں کارکنوں کا گرفتاری ساتھیوں کی رہائی کیلئے احتجاج کے دورانتحریک لبیک یار سول اللہ کے کارکنوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے پولیس اور راہ چلتے شہریوں کو تشددکا نشانہ بنایا۔

پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ تحریک لبیک یار سول اللہ کے کارکنوں اور پولیس کی جھڑپ کے دوران ڈی ایس پی سرگودھا روڈ بری طرح زخمی ہوگئے بعد ازاںپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کومنتشر کردیا گیا اور شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اس دوران پولیس نے مزید تحریک لبیک یار سول اللہ کے دس افراد کو حراست لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔