آنند آہوجا کیساتھ منگنی کی خبروں میں سچائی نہیں : سونم کپور

آنند آہوجا کیساتھ منگنی کی خبروں میں سچائی نہیں : سونم کپور

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ترجمان نے ان کی آنند اہوجا کے ساتھ منگنی کی خبروں کی تردید کر دی۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکارہ سونم کپور اورآنند اہوجا کی منگنی کی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، وہ اس وقت فلم ویر دی ویڈنگ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور خان ،سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا شامل ہیں۔