بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا

ممبئی:معروف ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد پریانکا اور ان کی والدہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر کے انہیں اور ان کی والدہ کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا بھارتی شہر بریلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں، تاہم 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد پریانکا اور ان کا خاندان بریلی چھوڑ کر ممبئی میں آباد ہو گیا اور گزشتہ 17 سالوں سے وہیں مقیم ہے۔

بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا اور ان کے گھر والوں کے نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے، جس کے بعد اب وہ بریلی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گی۔بریلی کے ضلعی مجسٹریٹ کیپٹن نے پریانکا اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلاک لیول آفیسر (بی ایل او) کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والدہ کے نام لسٹ سے ہٹانے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔