پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی : محمد حفیظ

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی : محمد حفیظ


سرگودھا:قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی ، دنیا بھر سے کرکٹر پاکستان کا رخ کریں گے ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈکا کردار بہت اہم ہے ۔


ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے آنے سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں بھی جلد پاکستان آکر کرکٹ کھلیں گی ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور سری لنکا کے ساتھ لاہور میں ہونے والا ٹی 20میچ لوگوں کے جوش و خروش کی مثال ہے ۔