اگر بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تو کوئی اسے مجبور نہیں کر سکتا : وسیم اکرم

اگر بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تو کوئی اسے مجبور نہیں کر سکتا : وسیم اکرم

دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاک بھارت سیریز کے معاملے میں آئی سی سی کو بے بس قرار دیدیا۔


ایک انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں روایتی حریفوں کے مقابلے ایشز سے بھی بڑے ہوتے ہیں تاہم اگر بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تواسے مجبور نہیں کرسکتے ، آئی سی سی کے پاس بی سی سی آئی پر اثرانداز ہونے کیلئے کوئی اختیار نہیں ،بہرحال کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے کیوں کہ لوگوں کے آپس میں روابط کا خوشگوار رہنا ضروری ہے