پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوسرے سیزنکی فاتح ٹیم پشاور زلمی نےتیسرے سیزن کیلئے  ڈیرن سیمی کو اپنا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذرایعے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرین سیمی ہی ہوں گے کیون کہ انہوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جس طریقے سے انہوں نے ویسٹ انڈین ٹیم کو دو مرتبہ چمپئن بنایا اور کمبینیشن کو لے کر چلنا انتہائی اہم چیز ہے اور یہ ڈیرین سیمی میں ہے۔

0b2e154cb3badc526340873311190e03

واضح رہے کہ کراچی گنگز کی جانب سے عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان بنایا گیاہے۔