پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم کی وزرا کو بھرپور شرکت کی ہدایت

پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم کی وزرا کو بھرپور شرکت کی ہدایت
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجاب میں ہونے والے سینٹ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر پنجاب اور جہانگیر ترین سے مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے دوران کامیابی کے لیے حکومتی وزرا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انھوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چودھری سرور اور جہانگیر ترین سے تفصیلی مشاورت کی کہ سینیٹ الیکشن میں کس حکمت عملی کے تحت کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈویژن کی سطح پر ارکان اسمبلی سے سینیٹ کے لئے رابطے کیے جارہے ہیں ، وزیراعظم نے 14 نومبر کو اتحادیوں کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں‌ انھوں نے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔