بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی پارٹی میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑگیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی پارٹی میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑگیا
کیپشن: Image by Masala!

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ’بے بو ‘کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ کرینہ کپور کو اس وقت بے عزتی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب دیوالی پارٹی میں ان سے ناراض ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی چھوٹے نواب کی اہلیہ کو نظر انداز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات سب جانتے ہیں کہ سپر ہٹ فلم’رام لیلا‘ میں سنجے لیلا بھنسالی دپیکا پڈوکون سے پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن کرینہ کی جانب سے منع کرنے پر یہ کردار دیپکا کے حصے میں آگیا تاہم اس وقت سے سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے خفا ہیں۔


سنجے لیلا بھنسالی اورکرینہ کپور کا ایک دیوالی پارٹی کے دوران آمنا سامنا ہوا تو بھنسالی کو دیکھ کر کرینہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گئیں، بھنسالی کرینہ کونظر انداز کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے بات کرتے رہے، سب کے سامنے نظر انداز کیے جانے اور بے عزتی ہونے پر کرینہ پریشان ہوگئیں۔


میڈیارپورٹس کے مطابق کرینہ ’رام لیلا‘ کو منع کرنے کے بعد ایک بار پھر بھنسالی کی آنے والی فلم میں کام کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے بھنسالی کی فلم کے بدلے کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ سائن کرلی جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے مزید خفا ہوگئے اور یہی غصہ انہوں نے پارٹی میں کرینہ پر نکالا۔