ون ڈے ٹرافی پر کس کا قبضہ؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا

ون ڈے ٹرافی پر کس کا قبضہ؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائیگا
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:ون ڈے ٹرافی پر قبضہ کی جنگ کے لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کامیابی اور دوسرے ون ڈے میچ فتح کے بعد شاہینوں نے سیریز پر قبضہ جمانے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔


سیریز کا فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔


سیریز کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔


دوسرے ون ڈے میں زخمی ہونے والے قومی اوپنر امام الحق کی شمولیت آج کے میچ میں مشکوک ہے تاہم قومی ممکنہ ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔