مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، تحقیقاتی ٹیم نے مزید تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جیو فینسنگ اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے مزید تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے سیف سیل منتقل کر دیا گیا۔


جے یو آئی س کے سربراہ کے قتل کا کھوج لگانے کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔


خیال رہے کہ مولانا سمیع الحق کو چند دن قبل دو مبینہ قاتلوں نے چھریوں کے وار سے راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا تھا۔