فیصلہ کن ون ڈے :پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فیصلہ کن ون ڈے :پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی :نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی ٹی 20سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی آج اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی جبکہ جو ٹیم آج جیتے گی وہ ٹرافی کی حقدار قرار پائے گی۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ انجری کا شکار امام الحق کی جگہ حارث سہیل کو موقع دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں کپتان کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی کی جگہ بی جے واٹلنگ اور بولٹ ٹیم کا حصہ ہونگے۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پچ اچھی ہے بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔