نام تاحال ای سی ایل میں، نواز شریف کی قطر ایئر ویز کے ٹکٹ کینسل

نام تاحال ای سی ایل میں، نواز شریف کی قطر ایئر ویز کے ٹکٹ کینسل
کیپشن: سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر تمام انتظامات کر رکھے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نواز شریف کی قطر ایئر ویز کی پرواز 629 کے ٹکٹ کینسل کر دیئے گئے۔ سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا اور سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر تمام انتظامات کر رکھے تھے۔

 نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایک دن پہلے اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی گئی۔ ڈاکٹرز بار بار ہائی ڈوز نہیں دے سکتے۔ طبی ماہرین پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں نقصان کا خطرہ مول لینے کیلئے تیار نہیں۔ پلیٹ لیٹس میں کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ گئی ہے اور معالجین کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف جاتی امرا بڑے بھائی کی خیریت دریافت کرنے پہنچے اور ڈاکٹر نے اپوزیشن لیڈر کو صحت کے متعلق بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک لے جانا ناگزیر ہے۔ غلام احمد بلور نے شہباز شریف اور مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت پر نواز شریف سے اے این پی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی۔