ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جنوبی افریقہ میں قتل

ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جنوبی افریقہ میں قتل
کیپشن: قمر السلام عرف ٹیڈی عرف وسیم گزشتہ کئی سال سے جنوبی افریقہ مفرور تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے پاکستان کو انتہائی مطلوب ایم کیو ایم لندن کا جوائنٹ انچارج محمد وسیم ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی عرف وسیم پاکستان سے مفرور ہونے کے باعث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور گزشتہ کئی سال سے جنوبی افریقہ مفرور تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قمر ٹیڈی جنوبی افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کو چلاتا تھا۔ وہ قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔