رابی پیر زادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا

رابی پیر زادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا

لاہور :اپنی نازیبا ویڈیوز کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا‘ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں سے شئیر کی ہیں۔

4c422af9edd658474775bfe819e962dd

نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں اورانہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ رابی پیرزادہ نے اپنی وڈیوزپرشرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکانٹس پرشئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹرپرلکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغازکررہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئرکی ہیں۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔