کابینہ کے تمام اراکین نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں، فواد چوہدری

کابینہ کے تمام اراکین نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں، فواد چوہدری
کیپشن: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہو گی، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے تمام اراکین نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں سب وفاقی وزراء کا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر حامی ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہو گی لیکن کابینہ کو تاحال نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں نواز شریف کا باہر جانا زیادتی ہو گی لیکن دیکھتے ہیں پار ٹی کیا فیصلہ کرے گی۔

نوازشریف اتنے مصروف رہے کہ اپنےعلاج کے لیے دوران اقتدار اسپتال نہیں بنا سکے۔ ن لیگ اپنے دور میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہو سکتا اور مسلم لیگ ن کو پہلے قوم سے معافی مانگی چاہیے۔