آئین، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے، مولانا فضل الرحمان

 آئین، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے آئین، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے, آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ، جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے  دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ دوسروں کو چور کہنا آسان ہے۔ نواز شریف سے تلاشی کا مطالبہ کرنیوالے فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی دیں، اربوں روپے فنڈز کا حساب الیکشن کمیشن کو نہیں دیا گیا۔ ایسے لوگوں کا ملک پر مسلط ہونا عذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر 15 ہزار لوگ گو عمران گو کا نعرہ لگا دیں تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ اب عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ملک افراتفری کا شکار ہے۔ مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔

مولانا نے کہا  کہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا۔ آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتا ہے۔ ہم پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی دباؤ سے نکالنا چاہتے ہیں۔ حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔