بلاول بھٹو اور نواز شریف کے بیانات پی ڈی ایم میں نفاق کا ثبوت ہیں: شبلی فراز

Statements of Bilawal Bhutto and Nawaz Sharif are proof of hypocrisy in PDM: Shibli Faraz
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے بلاول بھٹو کا انکوائری رپورٹ سے اتفاق اور نواز شریف کا اتفاق نہ کرنا پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب انہیں دوسرے کے بعد ایک تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی۔ جس تحریک کی نہ کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعہ کا نوٹس لینے اور آئی جی سندھ کے تحفظات دور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

bdb4751a4cf09240e47576c64544ef54

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے اداروں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے، آرمی چیف کا اقدام انتہائی خوش آئند ہے۔ یہ ابھی شروعات ہے، جمہوریت کے فروغ کیلئے اسے آگے لے کر جایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلاول بھٹو کیساتھ رابطہ کرکے کراچی واقعے بارے بات کی تھی۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو واقعے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرتے ہوئے واقعے میں ملوث متعلقہ افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اس کارروائی کو مسترد کر دیا تھا۔