گراؤنڈ کیے جانے والے پائلٹ نے نوڈلز کا سٹال لگا لیا 

Captain's Corner: Grounded Malaysian pilot's noodle stall takes off
کیپشن: فائل فوٹو

کوالالمپور: ملیشیا میں ملازمت سے نکالے جانے والے  پائلٹ نے گراؤنڈ ہونے کے بعد نوڈلز کا سٹال لگا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملیشین ائیرلائنز پر دو عشروں سے پائلٹ کی خدمات انجام دینےو الے ملیشین شہری  ازرین محمد زووی نے گراؤنڈہونے کے بعد پیٹ پالنے کے لیے نوڈلز کا سٹال لگا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے ۔ان کا کہناہے کہ وہ روزانہ پائلٹ کا یونیفارم بلکل اسی طرح پہنتے ہیں جسطرح وہ اپنی ملازمت کے دوران روزانہ زیب تن کرتے تھے ۔ اور اسکے بعد وہ اپنے نوڈلز کے ڈھابے پر پہنچ جاتے ہیں ۔ 

44 سالہ ازرین  محمد سمیت  درجنوں پائلٹس  کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوناپڑے تھے ۔ مگر ازرین نے ہمت نہیں ہاری اور کورونا وائرس کے دوران ہی نئے بزنس کی تگ و  دو شروع کردی تھی ۔ ان کا کہناتھاکہ مجھے اپنے اور فیملی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے  رقم کی ضرورت تھی ۔جس کے لیے یہ کام شروع کیا ۔ 

ازرین کا کہناتھاکہ انکم پوری کرنے کے لیے اور اپنے چار بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے یہ تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ میں نے اس کام میں نیا فیوژن کیا ہے ۔ جیسے ملیشین  ڈشوں کو ساتھ ملا کر نوڈلز کی تیاری کرنا ۔ میں نے نوڈلز کے ساتھ  ملییشین کری  اور دیگر ترکیبوں سے بنائے گئے نوڈلز کو متعارف کروایا جس کو لوگوں نے پسند کیا ۔

ازرین اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا جب اس کی  پائلٹ کے یونیفارم میں تصاویر ملیشیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ۔ نوڈلز کے اس چھوٹے سے ڈھابے کا نام بھی کپتان کارنر کے نام سے رکھا گیا ہے ۔ اس وقت ملیشیا میں شاید ہی کوئی ہوگا جو اس کپتان کارنر سے واقف نہ ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ازرین ملیشیا کی ملینڈو ائیر  کا ملازم تھا ، مگر دو ماہ پہلے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔