بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے 

Bahrain prime minister Prince Khalifa bin Salman passes away
کیپشن:   فائل فوٹو

بحرین کے  وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔ بحرین کے وزیراعظم کے انتقال پر  ملک میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان اور پرچم سرنگوں رہے گا۔ 

شیخ خلیفہ بن سلمان امریکہ کے میوکلینک  ہسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔  بحرینی شاہی ترجمان کے مطابق   شیخ خلیفہ بن سلمان کی تدفین ان کی میت  کی وطن واپسی کے بعد ہوگی اور آخری رسومات میں رشتہ داروں کی ایک مخصوص تعداد  ہی موجود ہوگی ۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ سرکاری محکموں سمیت وزارتوں کے دفاتر تین روز کےلیے بند کردیئے گئے ہیں ۔