وفاقی وزیرتعلیم نے بین الصوبائی وزارئے تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Corona's second wave accelerates, education minister convenes emergency meeting of inter-provincial education ministry
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا  کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد  پاکستان کے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس طلب کیا ہے ۔ یہ مراسلہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے رکن کو جاری کردیاگیا ہے ۔ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس 16 نومبر کو گیارہ بجے این سی او سی میں ہوگا۔ 

پاکستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں بھی کورونا کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ وفاقی دارلحکومت کی تین یونیورسٹیوں میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد متعلقہ کلاسز کو بند کردیا گیا ۔ 

اسی طرح لاہور اور دیگر شہروں کے  سکولوں ، کالجوں میں بھی کورونا کے کیسز کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں ۔