گوگل میپ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا 

New Google Maps feature introduced
کیپشن: فائل فوٹو

لندن: گوگل میپس نے راستوں کی تلاش میں آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ، صارفین اسٹریٹ ویو ڈیٹا  بغیر تین سو ساٹھ ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کر سکیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اب پہلی بار گوگل کی جانب سے عام صارفین اسٹریٹ ویو ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے ، اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ بھی متعارف کروایا ہے ۔ تاہم یہ صارفین کی محدود تعداد کے لیے فراہم کیا گیا ہے ۔ 

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے ہی موبائل فون سے ہی تصاویر کھینچ کر اپ لوڈ کرسکیں گے اور انہیں کسی خصوصی کیمرے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ چہرے اور لائسنس پلیٹس خود کار طریقہ کار کے طور پر دھندلے ہوجائیں گے ۔ ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی خصوصاَ دیہی  علاقوں میں جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں ۔ 

یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے صارفین کے فون سے اپ لوڈ کیے جانےوالے ڈیٹا کے معیار کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا تاہم فی الحال تو بس یہی اندازہ ہے کہ اس ڈیٹا کو منیوئل طریقے سے ریویو کیا جائے گا۔ گوگل میپس ایک ایسا دلچسپ ٹول ہے جس کے ذریعے آپ ان جگہوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ کے جانے کے امکانات کم ہیں ۔  

وضح رہے کہ گوگل نے اپنے نقشے اور اس سے وابستہ معلومات سے دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے اور گوگول نے آگمنٹڈ رئیلیٹی  کو گوگل میپس کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت آپ کسی بھی مقام پر عمارت سڑک یا کسی تعمیرات کی تفصیل معلوم کرسکیں گے ۔ اس ضمن میں گوگل نے ایک ویڈیو بھی ریلیز کی تھی ۔

جیسے ہی آپ کیمرہ آن کرکے کسی سڑک کی جانب اس کا رخ کریں گے تو گوگل میپ پر ٹیگ کردہ سڑکیں اور دیگر تفصیلات نمودار ہوجائیں گی  اور یوں آپ پورے منظر سے واقفیت حاصل کرسکیں گے ۔ اس طرح کسی بھی جگہ جاکر وہاں اس مقام کی تفصیلات کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں رہے گی ، اور بس فون ایپ کھولیے اور سارے علاقے سے خود واقف ہوجائیں گے ۔ 

اگر آپ غلط رخ پر جارہے ہوں گے تو تیر کا رخ اس کی نشاندہی کرکے آپ کی رہنمائی کریگا۔