دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر محمد عامر مایوس

Muhammad Amir, Misbah Ul haq, PCB
کیپشن: Photo: Muhammad Amir Twitter

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد عامر سمیت کئی کرکٹرز کو نظر انداز کیا گیا۔ محمد عامر کیساتھ سینیئر بلے باز شعیب ملک اور اسد شفیق کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ایک صحافی نے سلیکشن پر اعتراض اٹھائے اور کہا کہ محمد عامر کو ٹیم سے کیسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے جس پر محمد عامر نے جواب دیا کہ ’’مصباح صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا‘‘۔ ساتھ انہوں نے ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ 

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیلئے آج پاکستان ٹیم کا اعلان کیا گیا جس کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کی گئی ہے۔